اسلامک جنرل نالج ،حضرت آدم علیہ السلام ، پارٹ 30
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کو ابو البشر کیوں کہا جاتا ہے ؟
جواب : کیوں کہ آپ دنیا کے سب سے پہلے بشر ہیں ؟
سوال : الله تعا لیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو کس چیز سے پیدا کیا ؟
جواب : مٹی سے :
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے الله تعالیٰ نے فرشتوں سے کیا فرمایا تھا ؟
جواب : میں زمین پر اپنا خلیفہ بنا نے والا ہوں ؟
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کس دن ہوئی ؟
جواب : یوم عاشورہ - جمعہ کے دن ؟
سوال : وہ کون سے نبی ہیں جو بغیر ماں باپ کے عالم ِوجود میں آئے ؟
جواب : حضرت آدم علیہ السلام ؟
سوال : پیدائش کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کی زبان پر کون سا کلمہ جاری ہوا ؟
جواب : الحمد اللہ رب العالمین ؟
سوال : الله تعالی ٰنے حضرت آدم علیہ السلام کو ملائکہ پر افضل ہونے کا شرف کس نے عطا کیا ؟
جواب : علم ِاسما ء کے ذریعے ؟
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے بعد الله تعالی ٰنے سب سے پہلے فرشتوں کو کیا حکم دیا تھا؟
جواب : حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا ؟
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے کس نے انکار کیا تھا ؟
جواب : ابلیس نے ؟
سوال : ملائکہ میں حضرت آدم کو سب سے پہلے کس نے سجدہ کیا ؟
جواب : حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ؟
سوال : ابلیس نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیوں نہیں کیا ؟
جواب : تکبّر کی وجہ سے ؟
سوال : ابلیس نے کیا کہہ کر حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کر دیا ؟
جواب : حضرت آدم مٹی سے بنائے گئے ہیں اور میں آگ سے ؟
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے پر ابلیس کو کیا سزا ملی ؟
جواب : مردود ٹھہرا - جنّت سے نکل دیا گیا ؟
سوال : ابلیس کا اصلی نام بتائیے :
جواب : عزازیل ؟
سوال : ابلیس ذلیل و خوار ہونے سے قبل کس مقام پر فائز تھا ؟
جواب : فرشتوں کا استاد تھا ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)
0 Comments