اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت ، پارٹ 21
سوال : وہ کون صحابی ہیں جن کے بارے میں حضور ﷺنے بادشاہ ایران کسریٰ کے کنگن پہننے کی پیشگوئی فرمائی تھی ؟
جواب : حضرت سُرا قہ بن مالک رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنہوں نے قریش مکّہ کے سامنے سب سے پہلے بلند آواز میں قرآن پڑھا ؟
جواب :حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ؟
سوال : فتح مکّہ کے بعد خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر سب سے پہلے کس صحابی نے اذان دی ؟
جواب : حضرت بلال رضی اللہ عنہ ؟
سوال : تاریخ ِاسلام میں خانہ کعبہ میں سب سے پہلی نماز کس دن پڑھی گئی ؟
جواب : جس دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام لاۓ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جو تمام مالداروں میں سب سے پہلے جنّت میں جائینگے ؟
جواب : حضرت عبد ا لر حمان بن عوف رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جن کے لئے حضور ﷺنے مقبولُ ا لد عا ء ہونے کی دعا فرمائی اور صحابہ انکے پاس دعا کرانے آتے تھے ؟
جواب :حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جن کا نام قرآن میں آیا ہے ؟
جواب : زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جن کے پیچھے حضور ﷺ نے نمازیں پڑھیں ؟
جواب :حضرت ابو بکر اور حضرت عبدا لرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ ؟
سوال : حضور ﷺ نے کس صحابی کے بارے میں فرمایا کہ وہ میری امّت میں سب سے زیادہ حلال و حرام کا علم رکھنے والے ہیں ؟
جواب :حضرت معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنھیں قیامت کے دن علّما کا امام بنایا جاےگا ؟
جواب : حضرت معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہ ؟
سوال :وہ کون صحابی ہیں جن کی عمر سب سے لمبی ساڑھے تین سو سال تک بیان کی گئی ؟
جواب : سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments