اسلامک جنرل نالج . خلفائے راشدین ، پارٹ 28
- سوال : فاتح خیبر کس صحابی کو کہا جاتا ہے ؟
- جواب : حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ؟
- سوال : اسد اللہ ،، یعنی شیرِِ خدا کس صحابی کا لقب ہے ؟
- جواب : حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ؟
- سوال : وہ کون صحابی ہیں جنھیں حضو ر ﷺ ،،کرّا ر،، کا لقب دیا تھا یعنی دشمن پر بار بار حملہ کرنے والا ؟
- جواب : حضرت علی رضی اللہ عنہ ؟
- سوال : وہ کون صحابی ہیں جنھیں ،، با ب العلم ،، ( علم کا دروازہ ) کہا جاتا ہے ؟
- جواب : حضرت علی رضی اللہ عنہ ؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کل کتنی شادیاں کی تھیں ؟
- جواب : نو (٩ )؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وہ کون شریک حیات ہیں جن کی موجودگی میں حضرت علی پر دوسرا نکاح حرام تھا ؟
- جواب : حضرت فاطمه زہرا رضی اللہ عنہا ؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وہ کون صاحبزادی ہیں جو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ؟
- جواب : حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا ؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مدّت خلافت کیا ہے ؟
- جواب : چار سال سات ماہ ؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کب ہوئی ؟
- جواب : ٢١ رمضان ا لمبارک سنہ ھ ٤٠ ( تاریخ شہادت ١٩ ، ٢٠ ، ٢٢ ، رمضان ا لمبارک بھی کہا جاتا ہے ؟
- سوال : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی ؟
- جواب : امام حسن رضی اللہ عنہ نے ؟
- سوال : مشہور قول کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کہاں دفن کیا گیا ؟
- جواب : نجف میں ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)
0 Comments