اسلامک جنرل نالج ، خلفائے راشدین ، پارٹ 26
- سوال : حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مدّت خلافت کتنے دنوں تک رہی :
- جواب :ساڑھے دس سال ؟
- سوال : حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کس تاریخ کو ہوئی :
- جواب : ٢٨ ذی ا لحجہ سنه ھ ٢٣ کو ( تاریخ شہادت یکم محرّم سنہ ھ ٢٤ بھی بیان کی گئی ہے ؟
- سوال : حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس صحابی نے پڑھائی ؟
- جواب : حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ نے ؟
- سوال : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہاں دفن کیا گیا ہے ؟
- جواب : حضور ﷺکے روضۂ اقدس میں ؟
- سوال : حضور ﷺکے تیسرے خلیفہ اور جانشین کا کیا نام تھا ؟
- جواب : حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ؟
- سوال : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے والد کا کیا نام تھا ؟
- جواب : عفان ؟
- سوال : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ کا کیا نام تھا ؟
- جواب : اَروٰی؟
- سوال : وہ کون صحابی ہیں جن کے نکاح میں یکے بعد دیگرے حضور کی دو صاحبزادیاں ہونے کی وجہ سے انھیں ذ و ا لنورین کہا جاتا ہے ؟
- جواب : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ؟
- سوال : حضور نے امّت میں سب سے زیادہ حیا دار کس کے بارے میں فرمایا یہاں تک کے فرشتے بھی ان سے حیا کرتے تھے ؟
- جواب : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ؟
- سوال : سب سے پہلے مسجدوں میں پردے کا انتظام اور مسجدوں کو خوشبو سے کس نے معطر کیا ؟
- جواب : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)
0 Comments