Home Ads

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کس تاریخ کو ہوئی ، اسلامک جنرل نالج ، خلفائے راشدین ،پارٹ 24

اسلامک جنرل  نالج ،  خلفائے راشدین ،پارٹ 24  

TALIMI DUNYA


  • سوال :  خلفائے راشدین میں وہ کون ہیں جنہوں نے  سب سے پہلے   بیت ا لمال ( اسلامی خزانہ )  قائم کیا ؟ 
  • جواب : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ؟ 

  • سوال : خلفائے راشدین میں وہ کون  ہیں   جنہیں سب سے پہلے خلیفہ کا لقب دیا گیا ؟ 
  • جواب : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد  کا کیا نام تھا ؟
  • جواب : ابو قُحافہ  عثمان بن عامر رضی اللہ عنہ ؟ 

  • سوال :حضرت بوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والدہ کا کیا نام تھا ؟ 
  • جواب : سلمہ بنت صخر رضی اللہ عنہا ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر رضی الله عنہ  کی وہ کون صاحبزادی ہیں جو حضور کے نکاح میں آئیں  ؟ 
  • جواب : ام ا لمومنین  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی مدّت ِ خلافت  کتنے دنوں تھی ؟ 
  • جواب : دو  برس تین  ماہ گیارہ دن ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر  رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺکی ظاہری زندگی میں کتنی نمازیں پڑھائیں ؟ 
  • جواب : سترہ نمازیں ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر رضی اللہ  عنہ کی وفات کس تاریخ کو ہوئی ؟ 
  • جواب : ١٢ جمادی ا لآ خر ہ  سنہ ھ ١٣  کو ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ  کو کہاں  دفن کیا گیا  ؟ 
  • جواب : حضور اکرم ﷺکے   روضہء  اقدس  میں ؟ 

  • سوال : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی ؟ 
  • جواب : حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ؟ 

  • سوال  : حضور ﷺ کے دوسرے خلیفہ اور جانشین کا کیا نام تھا ؟ 
  • جواب : حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ؟ 

  • سوال :  حضرت عمر فاروق رضی للہ عنہ  کے والد کا کیا نام  تھا ؟ 
  • جواب : خطاب ؟ 

  • رائٹر    
  • حافظ محمّد عمر ا وجانی 

 تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi  Dunya   )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -   

 اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya

Post a Comment

0 Comments