اسلامک جنرل نالج ،باب ِ سیرت ، پارٹ 20
سوال : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے افضل کون ہے ؟
جواب : حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ؟
سوال : حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے افضل کون ہے ؟
جواب : شیر ِِ خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ ؟
سوال : جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرنے والے مسیلمہ کزاب کو کس صحابی نے قتل کیا ؟
جواب : حضرت وحشی رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جو خوف ِ خدا سے قبرستان میں اتنا روتے کے آپ کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو جاتی ؟
جواب : حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ؟
سوال : خاتم ا لمھا جرین کس صحابی کو کہا جاتا ہے ؟
جواب : حضور ﷺکے چچا حضرت عبّاس رضی اللہ عنہ کو ؟
سوال : ترجمان ِ قران کس صحابی کا لقب ہے ؟
جواب : حضرت عبدللہ بن عبّاس رضی اللہ عنھما کا ؟
سوال : امین ا لاُمّت کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب : حضرت ابو عبیدہ بن ا لجرّا ح رضی اللہ عنہ کو ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنھیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سید ا لمسلیمین کہتے ہیں ؟
جواب : حضرت ابی کعب رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مسجد نبوی میں چراغ روشن کئے ؟
جواب : حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا کھلم کھلا اعلان کیا ؟
جواب : حضرت خباب بن ا لا ر ث رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنہوں نے کعبہ اندر سب سے پہلے اسلام کا اعلان کیا ؟
جواب : حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ ؟
سوال : وہ کون صحابی ہیں جنہوں نے اسلام کے راستے میں سب سے پہلے شہادت پائی ؟
جواب : حضرت یاسیر رضی اللہ عنہ ؟
سوال : اسلام قبول کرنے کی وجہ سے سب سے پہلے کن صحابی کو کافروں نے سولی پر چڑھایا ؟
جواب : حضرت خبیب بن عد ی رضی اللہ عنہ ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی

0 Comments