اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت
سوال : اسلام کے تبلیغی سفر میں کہاں کے کافروں نے حضور صلّی الله علیہ وسلم پر پتھر برسا کر آپ کو لہو لہان کر دیا تھا پھر بھی آپ نے انکے لئے ہلاکت کی دعا نہ فرمائی ؟
جواب : طائف کے کافروں نے :
سوال : سفر طائف سے واپسی میں حضور سے قرآن کی تلاوت سن کر قوم جنّات آپ پر کہاں ایمان لائی تھیں ؟
جواب : وادئ نخلہ میں ( جہاں آج مسجد جن ہے )
سوال : خداۓ تعالیٰ کے وہ پیغام جو نبیوں پر اتر تے ہیں انھیں کیا کہتے ہیں ؟
جواب : وحی ،
سوال : سب سے پہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟
جواب : غار حرا میں ،
سوال : سب سے پہلی کون سی آیت نازل ہوئی ؟
جواب : اقرا ،،
سوال : ا علان نبوت سے پہلے حضور کہاں عبادت کرتے تھے ؟
جواب : غار حرا میں ،
سوال : حضور صلّی الله علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کس مہینہ اور کس تاریخ کو نازل ہوئی ؟
جواب : رمضان کے ٧ تاریخ دو شمبه کو ،
سوال : مسلمان کے قبلۂ اول کا کیا نام ہے ؟
جواب : بیت ا لمقدس / جس کو مسجد اقصیٰ بھی کہا جاتا ہے ،
سوال : حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے بیت ا لمقدس کی طرف رخ کر کے کتنے دنوں نماز پڑھے ؟
جواب : سولہ یا سترہ مہینہ ، ،
سوال : اس مسجد کا نام ہے جس میں حضور نے بیت ا لمقدس اور کعبہ دونوں کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی ؟
جواب : مسجد قبلتین ،،
سوال : بیت ا لمقدس کی بنیاد کس نے ڈالی تھی ؟
جواب : حضرت داود علیہ ا لسلام نے ،،
سوال : بیت ا لمقدس کی تعمیر کو کس نے مکمل کرایا تھا ؟
جواب : حضرت سلیمان علیہ ا لسلام نے ،،
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments