اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت
سوال : ولادت کے بعد سب سے پہلے کس خاتون نے آپ صلّی الله علیہ وسلّم کو دودھ پلایا ؟
جواب : حضرت آمنہ نے ،
سوال : حضرت آمنہ کے بعد کس عورت نے حضور کو دودھ پلایا ؟
جواب : حضرت ثویبہ رضی الله عنھما نے ،
سوال : حضور صلّی الله علیہ وسلّم کو سب سے زیادہ دودھ پلانے کا شرف کس کو حاصل ہوا ؟
جواب : حضرت حلیمہ سعدیہ رضی الله عنہ کو ،
سوال : حضور کی پیدائش سے کتنے دنوں پہلے آپ کے والد حضرت عبدا للہ کا انتقال ہوا ؟
جواب : چھ مہینے پہلے ،
سوال : حضور صلّی الله علیہ وسلم کے والد حضرت عبدالله کو کہاں دفن کیا گیا ؟
جواب : دارنابغہ میں ،
سوال : حضور کی والدہ حضرت آمنہ کا جب انتقال ہوا تو حضور کی کیا عمر تھی ؟
جواب : چھ سال ،
سوال : حضور کی والدہ حضرت آمنہ کہاں دفن کی گئیں ؟
جواب : مقام ابواء میں ،
سوال : آپ صلّی الله ا؛علیہ وسلم کا نام محمّد کس نے رکھا ؟
جواب : دادا حضرت عبد ا لمطب نے ،
سوال : حضور کی پیدائش کے ساتویں دن آپ کا عقیقہ کس نے کیا تھا ؟
جواب : دادا حضرت عبدا لمطلب نے ،
سوال : دادا حضرت عبدا لمطلب کے انتقال کے بعد حضور کے کس چچا نے آپ کی پر ورش فرمائی ؟
جواب : ابوطالب نے ،
سوال : حضور نے ابوطالب کے ساتھ تجارت کے لئے ملک شام کا پہلا سفر کس عمر میں کیا ؟
جواب : بارہ سال کی عمر میں ،
سوال : اس نیک بخت راہب ( عیسائی عالم ) کا کیا نام تھا جس نے شام کے سفر میں حضور کو دیکھتے ہی پہچان لیا تھا کہ نبی آخرزماں آپ ہی ہیں اور اعلان نبوت سے پہلے ہی آپ پر ایمان لا یا ؟
جواب : بحیرا ،
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments