اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت
سوال :حضور صلّی الله علیہ وسلم نے جن عورتوں سے نکاح فرمایا انھیں کیا کہتے ہیں ؟
جواب : ام ا لمومنین ( جمع امہا ت ا لمؤ مینن ) "" مومنوں کی مائیں )
سوال : حضور نے کتنی عورتوں سے نکاح فرمایا ؟
جواب : گیارہ اور عورتوں ،
سوال : حضور نے کتنی کنواری عورتوں سے نکاح فرمایا ؟
جواب : صرف ایک ( حضرت عائشہ رضی الله عنہا سے )
سوال : حضور نے پہلا نکاح کس عمر میں کیا ؟
جواب : ٢٥ سال کی عمر میں ،
سوال : حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے پہلا نکاح کس خاتون سے کیا ؟
جواب : حضرت خدیجہ رضی الله عنہا سے ،
سوال :حضور نے حضرت خدیجہ رضی الله عنہا سے جب نکاح کیا تھا اس وقت حضرت خدیجہ کی کیا عمر تھی ؟
جواب : چالیس سال کی ،
سوال : جس سال حضور کے چچا ابوطالب پھر تین یا پانچ دن کے بعد آپ کی غمکسار شریک حیات حضرت خدیجہ کا انتقال ہوا اس سال کو تاریخ اسلام میں کیا کہا جاتا ہے ؟
جواب : عام ا لحزن ( صدمہ کا سال )
سوال : ام لمؤ منین حضرت خدیجہ رضی الله عنہا کہاں دفن کی گئیں ؟
جواب : مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت ا لمعلی میں ،
سوال : ام ا لمؤ منین حضرت میمونہ رضی الله عنہا کی قبر کہاں ہے ؟
جواب : مقام سرف میں ( جو مکہ سے تقریباً تین کیلو میٹر دوتی پر ہے ،
سوال : ام ا لمؤ منین حضرت خدیجہ اور میمونہ کے علاوہ بقیہ امہات ا لمؤ منین کے مزارات کہاں ہیں ؟
جواب : مدینہ کے قبرستان جنت ا لبقیع میں ،
سوال : ہمارے رسول نبی صلّی الله علیہ وسلم نے نبوت کا اعلان کس عمر میں کیا تھا ؟
جواب : چالیس سال کی عمر میں کیا تھا ،
سوال : اسلام کے ابتدائی دور میں کفّار مکّہ سے چھپ کر اسلام کی تعلیم و تبلیغ کہاں ہوئی تھی ؟
جواب : دار ارقم میں ،
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments