اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت ،پارٹ ٨
سوال : فتح مکّہ کے موقع پر حضور ﷺنے جہاں جھنڈا نصب کیا تھا وہاں پر بنی ہوئی مسجد کو کیا کہا جاتا ہے ؟
جواب : مسجد ا لرا یہ ( جھنڈے والی مسجد )
سوال : فتح مکّہ کے بعد خانہٴ کعبہ کی چابی حضور ﷺنے کس کو عطا کی تھی ؟
جواب : حضرت عثمان طلحہ رضی اللہ عنہ کو ؟
سوال : حضور ﷺکی اس تلوار کا نام کیا تھا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ملی تھی ؟
جواب : ذوا لفقار ؟
سوال : حضور ﷺنے هجرت کے بعد کتنے حج ادا کئے ؟
جواب : ایک( حج حجتہ ا لوادع )؟
سوال : حضور ﷺنے کتنے عمرے کئے ؟
جواب : چار ( ٤ ) ؟
سوال : مقام تنعیم جہاں حضور نے حضرت عائشہ کو عمرہ میں احرام باندھنے کا حکم دیا تھا وہاں پر بنی ہوئی مسجد کس نام سے مشہور ہے :
جواب : مسجد عائشہ کے نام سے ؟
سوال : سب سے پہلے کس نبی کی امّت جنّت میں جائے گی ؟
جواب : ہمارے حضور ﷺکی امّت ؟
سوال : قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کا دروازہ کون کھٹکھٹا ے گا ؟
جواب : ہمارے حضور ﷺ؟
سوال : جسم و روح کے ساتھ جس رات حضور نے آسمانو ں ، جنّت و دوزخ کو سیر فرمائی اور الله کے دیدار سے مشرف ھوۓ اسے کیا کہتے ہیں ؟
جواب: معراج ؟
سوال : واقعہ معراج کے وقت حضورﷺکی عمر کتنی تھی ؟
جواب : 52 سال ؟
سوال : حضور ﷺ نے سفر معراج کی شروعات کس کے مکان سے کی ؟
جواب : امّ ہانی بنت ابی طالب کے مکان سے ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya) Seerat ,

0 Comments