اسلامک جنرل نالج ، باب سیرت ،پارٹ ٦
سوال : حضور ﷺ کی وہ کون صاحبزادی ہیں ، جو جنّتی عورتوں کی سردار ہونگی ؟
جواب : حضرت فاطمه زھرہ رضی الله عنہا ؟
سوال :حضرت فاطمه زہرہ رضی الله عنہا کس کے نکاح میں تھیں ؟
جواب : حضرت علی الله عنہ کے نکاح میں ؟
سوال : حضور ﷺ کی کون کون صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان غنی کے نکاح میں آیا ؟
جواب : حضرت رقیہ ، حضرت ام کلثوم رضی الله عنہا ؟
سوال : حضور ﷺکی صاحبزادی حضرت زینب کس کے نکاح میں تھیں ؟
جواب : ابوالعاص بن ربیع رضی الله عنہ کے نکاح میں ؟
سوال : حضور ﷺ کے سب سے بڑے صاحبزادے کا کیا نام تھا ؟
جواب : حضرت قاسم رضی الله عنہ ؟
سوال : حضور ﷺ کے منجھلے صاحبزادے کا کیا نام تھا ؟
جواب :حضرت عبدالله رضی الله عنہ ؟
سوال : حضور ﷺکے سب سے چھوٹے صاحبزادے کیا نام تھا ؟
جواب : حضرت ابراہیم رضی الله عنہ ؟
سوال : جس جنگ میں آپ ﷺخود شریک رہے اسے کیا کہتے ہیں ؟
جواب : غزوہ ؟
سوال : جس جنگ میں حضور ﷺ شامل نہ رہے بلکہ آپ کے حکم سے لشکر بھیجا گیا اسے کیا کہا جاتا ہے ؟
جواب : سَریہ؟
سوال :اسلام کے دفع کے لئے سب سے پہلا کون سا غزوہ ہوا ؟
جواب : غزوہ بدر ؟
سوال : ابوجہل کس جنگ میں مارا گیا ؟
جواب : جنگ بدر میں ؟
سوال : جنگ بدر میں کتنے صحابہ شہید ہوۓ ؟
جواب : چودہ (١٤)؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments