اسلامک جنرل نالج ، بابِ سیرت
سوال : کعبہ شریف کو کس کی خواہش پر مسلمانوں کا قبلہ بنا یا گیا ؟
جواب : ہمارے حضور ﷺ کی خواہش پر ؟
سوال: کعبہ کی بنیاد کس نے ڈالی تھی ؟
جواب: فرشتوں نے ؟
سوال : سب سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف کس نے کیا ؟
جواب : فرشتوں نے ؟
سوال : وہ کون کافر بادشاہ ہے جس نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ کیا تھا ؟
جواب : ابرہہ
سوال : جس سال ابرہہ اور اسکے ساتھی کعبہ کو ڈھانے آئے تھے اس سال کو کیا کہتے ہیں ؟
جواب : عام ُا لفَیل ( ہاتھی کا سال )
سوال : ابرہہ اور اسکے ساتھیوں کو قر آ ن مجید میں کیا کہا گیا ہے ؟
جواب : اصحاب ا لفیل ( ہاتھی والے )
سوال : ابرہہ کے ذریعہ کعبہ پر چڑھائی کا واقعہ حضور ﷺ کی پیدائش سے کتنے دن پہلے ہوا تھا ؟
جواب : ٥٥/ دن پہلے -
سوال : الله نے کعبہ کی حفاظت کن پرندوں کے ذریعہ فرمائی تھی ؟
جواب : ابابیل پرندوں کے ذریعہ ؟
سوال : ہمارے حضور ﷺ کی کل کتنی اولادیں تھیں ؟
جواب : کل سات اولادیں تھیں ؟
سوال : حضور ﷺ کے کل کتنے بیٹے تھے ؟
جواب : تین حضرت قاسم / حضرت عبدللہ / حضرت ابراہیم ؟
سوال : حضور ﷺ کی کل کتنی بیٹیاں تھیں ؟
جواب : چار / حضرت زینب / حضرت رقیہ / حضرت ام کلثوم /حضرت فاطمه
سوال : حضورﷺکی اولاد میں سے حضرت ابراہیم ٖ کس کے بطن سے پیدا ہوے ؟
جواب : حضرت ماریہ قبطیہ رضی الله عنہ سے ؟
سوال : حضرت ابراہیم کے علاوہ حضور کی بقیہ اولاد ام ا لمؤ مینن کے بطن سے پیدا ہوئی ؟
جواب :حضرت خدیجہ رضی الله عنہ کے بطن سے ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments