سونامی لفظ کیا ہے
سونامی جاپانی زبان کا لفظ ہے - جس کے معنی سمندری لہروں کے ہوتے ہیں - سمندروں کی زیریں لہروں میں زلزلہ کی وجہ سے جو سمندری لہریں اٹھتی ہیں اور اسکی وجہ سے جو جوار بھاٹا پیدا ہوتا ہے اسے جغرافیہ کی زبان میں سونامی کہتے ہیں - سمندر کی یہ تیز رفتار لہریں جب ساحء ل سمندر سے ٹکراتی ہیں تو وہ خوفناک تباہی و بربادی کی وجہ بن جاتی ہیں اور قہر الہی و عذاب الہی کی طرح انسانی آبادی کو اپنے چپیٹ میں لے لیتی ہیں - قرآن شریف میں سوره انفطار میں کہا گیا ہے کہ جب سمندر پھاڑ دئے جائیں گے قرآن کی اس آیت کی روشنی میں قیامت کے دن ایک زبردست زلزلہ ہوگا اور اچانک پورزمین کو ہلا دیا جائیگا اور سمندر کے پھٹنے سے اسکی سطح پر ایک زلزلہ پیدا ہوگا اور سمندر کی تہ بھی پھٹ جائے گی اور اسکا پانی سمندر کے اندرونی سطح میں گر نے لگےگا جس کے نتیجہ میں سمندر کی اندرونی گیسوں میں رد عمل پیدا ہونے لگے گا جس کے اور وہ گیس بکھرنے لگیں گی اور رد عمل کا ایک سلسلہ شروع ہو جائے گا - اور سمندری طوفانی لہریں قیامت خیز تباہی لائیں گی - مختصر یہ کہ سونامی سمندری زلزلہ کی ایک تباہ کن سورت ہے -؟
حافظ محمّدعمران اوجانی Youtube Link
0 Comments