Home Ads

youm e azadi par mazmoon, یوم آزادی

 یوم آزادی 

یوم آزادی تعلیمی دنیا 

ہندوستانی  تاریخ میں 15 اگست سنہ ء  1947کو بڑی  اہمیت حاصل ہے - اس تاریخ کو ہمارے ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی تھی - اس کی یاد میں ہم لوگ ہر سال جشن آزادی مناتے ہیں - اس دن کو ہم تمام ہندوستانی دن بھر خوشیاں مناتے ہیں - اور ترنگا جھنڈا لیکر پورے بھارت میں نکلتے ہیں ، صبح سویرے سے ہی ہر گھر میں جھنڈا لہرانے لگتا ہے - 15 اگست کو تمام سرکاری دفاتر  بند  رہتے ہیں لیکن دفاتر میں ترنگا  جھنڈا ضرور لگا رہتا ہے - تعلیمی اداروں خصوصا اسکولوں اور کالجوں میں طلبا  ء ا ور  اساتذہ پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی مناتے ہیں اور قومی جھنڈا کو سلامی دیکر وطن عزیز سے عقیدت و محبّت کا اظھار کرتے ہیں ، اس جشن میں قومی ترانہ گاتے ہیں ، 
مہمان و اساتذہ طلبا ء  کو آزادی کی تاریخ اور اہمیت سے واقف کرا تے  ہیں - آخر میں جن گن من ادھی  نا یک جے ہے، سب مل کر گاتے ہیں ، اس طرح خوشیوں کا ماحول میں جشن  آزادی اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے - مٹھائیاں بھی  تقسیم ہوتی ہے - پٹنہ کے گاندھی  میدان میں سرکاری طور پر جشن آزادی منایا جاتا ہے جسکی تیاری ہفتوں پہلے سے شروع کر دی جاتی ہے - آزادی کے دن بہار کے وزیر آ علی گاندھی میدان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جھنڈا لہراتے ہیں - 
گاندھی میدان میں فوج کے مختلف دستے ، این سی سی کے دستے وغیرہ مل کر ترنگا جھنڈا کو سلامی دیتے ہیں -    اس طرح حکومت  بہار کے تمام دفاتر صداقت آشرم ، گورنر ہاؤس میں ، بھی آزادی کی تقریب منائی جاتی ہے - یہ ایک قومی جشن کا موقع ہوتا ہے جو پورے ہندوستان کے کونے کونے میں منایا جاتا ہے ؟ 

حافظ محمّد عمران ا وجانی   
Youtube Link

Post a Comment

0 Comments