Home Ads

Sailab kiya hai, Sailab kiyun aata hai, سیلاب کیا ہے ،

 سیلاب کیا ہے 

Sailab kiya hai /TD

سیلاب قدرتی آفات میں سے ایک آفت ہے - اس سے کبھی کبھی بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوتا ہے  - سیلاب موسم برسات کے ساون بھادو کے مہینے میں عموما آتا ہے - مسلسل بارش ہوتی رہتی ہے  - ندی نالے بھر جاتے ہیں - ندی کے کنارے باندھ ٹوٹ جاتے ہیں  جس سے پانی ادھر ا دھر پھیلنا شروع ہوجاتا ہے - بلندی و پستی کا فرق ختم ہوجاتا ہے -جہاں میلوں سبزہ زار تھا ، اب پانی ہی پانی نظر آتاہے - یہ ایک عجیب منظر ہوتا ہے ،کہیں مکان کے  چھپڑبہے جا رہے ہیں - کہیں آدمی بہا جارہا ہے کسی طرف جانور مویشی بہے جا رہے ہیں - ایک نفسا  نفسی کا عالم ہوتا ہے - لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کی فکر ہوتی ہے - لوگ کہیں کہیں نقل مکانی  کرتے ہیں -جب پانی کم ہو جاتا ہے تو سرکار کی طرف سے کشتیوں اور ہیل کاپٹروں سے خوراک رسانی کی جاتی ہے  اور ان غریب بے بسوں کو باہر لایا جاتا ہے - کسان پھر سے کھیتوں کی آباد کاری کا سامان کرتے ہیں - اونچے کھیتوں میں بیج لگاتے ہیں   ، بازاروں میں غلّہ کی قیمت بڑھ جاتی ہے - سیلاب کے پانی کے ساتھ سڑے گلے پتے ، کیچڑ کھیتوں میں پھیل جاتے ہیں  اور کھیتوں کو زر خیز بنا دیتے ہیں - اسکے باوجود بھی ہم نہیں سمجھتے کہ سیلاب کوئی پسند کریگا - کیوں کہ اس سے جانی و مالی نقصان ہوتا ہے - خدا ہمیں سیلاب کے قہر سے بچا ۓ رکھے ؟  

حافظ محمّد عمران ا وجانی 
Youtube link

Post a Comment

0 Comments