مولانا ابولکلام آزادکون تھے
![]() |
| Molana Abul Kalam Azad Kon The |
مو لانا ابولکلام آزاد اعلیٰ درجہ کے مفکر - صحافی - سیاست داں اور بہترین مقرر تھے - انکی پیدائش 1888ء میں ہوئی تھی ،مولانا آزاد نے ملک کو انگریزوں کے پنجےسے آزاد کرانے کے لئے پنڈت جواہر لال نہرو ، اور گاندھی جی سے مل کر آزادی کی لڑائی لڑی - اس لئے آج بھی انکو جنگ آزادی کے عظیم مجاہد کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے - پورے ملک میں آپ کی یوم پیدائش منائی جاتی ہے - آپ نے غلام ہندوستان کے شہریوں کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ،، الہلال ،،نامی ایک اخبار کلکتہ سے نکالا - جسکے ذریعہ ہندوستانی عوام کو بیدار کر کے جنگ میں شریک ہونے کی دعوت دی -انگریزوں نے کئی بار آپ کو قید میں بھی ڈالا مگر آپ ہمّت نہیں ہارے - برسوں تک انڈین نیشنل کانگریس کے صدر رہے - آزادی کے بعد جب ہمارے ملک میں سرکار بنی تو آپ انتخاب جیت کر مرکزی وزیر تعلیم مقرر ھوۓ- اور تا دم مرگ عہد ہ پر قائم رہے - الغرض آپ کی بے شمار قربانیاں اور نیک نامیاں آپ کو ہیشہ زندہ رکھیں گی - 1992ء میں حکومت ہند نے آپ کو بعد از مرگ ،، دیش رتن ،، کا خطاب دیا
حافظ محمّد عمران ا وجانی Youtube Link

0 Comments