عام انتخاب
ہمارا ملک ہندوستان عالمی سطح پر سب سے بڑا جمہوری ملک ہے - اور عام انتخاب جمہوریت کا لازمی جز ہے - ابراہیم لنکن کے مطابق جمہوریت کی تعریف یہ ہے جمہوریت عوام کے لئے ، عوام کو اور عوام کے ذریعہ نظام حکومت ہے - یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کو عوامی حکومت بھی کہتے ہیں - جس میں عوامی راۓ دہی کے ذریعہ حکومت کے نمائندوں کو چنا جاتا ہے - وہ عوامی نمائندے حکومت کو چلا تے ہیں - ہمارے ملک میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے انتخاب کرائے جاتے ہیں - ملکی قانون کے مطابق ہندوستان کا ہر وہ شخص جو 18 سال کی عمر پوری کر لیتا ہے وہ انتخاب میں ووٹ دینے کا اہل اور حقدار بن جاتا ہے - خواہ وہ مرد ہو یا عورت - ملک کی مختلف سیاسی جماعتیں انتخاب کے وقت اپنے نمائندوں کو منتحب کرانے کے لئے مختلف حلقوں سے کھڑا کرتے ہیں -
ہندوستان میں ہر شہری کو جو ووٹ دینے کا اہل ہے وہ آئینی اختیار یہاں کے شہریوں کے لئے بہت قیمتی اختیار ہے -کسی خاص حلقہ میں جو امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لاتا ہے وہ اس حلقہ سے منتخب قرار دیا جاتا ہے - اور پارلیمنٹ اور اسمبلی کا ممبر بن جاتا ہے - آج کل انتخاب بہت خرچیلا ہونے کے ساتھ ایک بڑا سیاسی مسئلہ بن گیا ہے ؟

حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments