اسلامک جنرل نالج . باب ِ سیرت . پارٹ 15
سوال : جس دروازے سے حضرت جبرئیل علیہ ا لسلام حضور ﷺکی بارگاہ میں آتے تھے اسے کیا کہتے ہیں ؟
جواب : باب ِجبرئیل علیہ ا لسلام ؟
سوال : حضور ﷺکی بارگاہ میں حضرت جبرئیل علیہ ا لسلام کتنی بار تشریف لائے ؟
جواب : چوبیس ہزار بار ؟
سوال : ظاہری زندگی کے آخری لمحات میں حضور ﷺنے کس چیز کی خواہش ظاہر کی تھی ؟
جواب : مسواک کی ؟
سوال : ظاہری زندگی کے لمحات میں حضور ﷺ نے کس حق ُالله اور فریضہ کی تاکید فرمائی ؟
جواب : نماز کی ؟
سوال : وصیت کے مطابق حضور ﷺکو کس نے غسل دیا ؟
جواب : حضرت علی رضی الله عنہ نے ( اور دیگر اہل بیت مدد میں تھے ؟
سوال : حضور ﷺکو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا ؟
جواب : تین سفید کپڑوں میں ( جو یمن کے ایک گاؤں سحول کے بنے ہوئے تھے ؟
سوال : حضور ﷺکی قبر کھودنے کی خدمت کس صحابی نے انجام دی تھی ؟
جواب : حضرت ابو طلحہ انصاری رضی الله عنہ نے ؟
سوال : حضور ﷺکو قبر شریف کس انداز میں کھودی گئی صندوقی یا بغلی ؟
جواب : بغلی ؟
سوال ؟ حضور ﷺکی نماز ِجنازہ کیسے پڑھی گئی ؟
جواب : جماعت کے بغیر اکیلے اکیلے ؟
سوال : حضور ﷺکی نماز ِجنازہ میں کیا پڑھا گیا ؟
جواب : درود و سلام ؟
سوال : بوقت دفن قبر انور میں حضور ﷺکا آخری دیدار کس نے کیا تھا ؟
جواب : حضرت قثم بن عباس رضی اللہ عنھما نے ؟
سوال : حضور ﷺکی قبر پر پانی کا چھڑ کاؤ کس نے کیا تھا ؟
جواب : حضرت بلال رضی الله عنہ نے ؟
سوال : حضور ﷺ کا روضہ انور کہاں ہے ؟
جواب : مدینہ منورہ میں ؟
رائٹر
حافظ محمّد عمران ا وجانی
تعلیمی دنیا اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے - ہمارے چینل ( Talimi Dunya )کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین پوسٹ سے اپ ڈیٹ رہیں -
اردو سیکھنے کے لئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں (Talimi Dunya)

0 Comments